میرے بارے میں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.

مختصر تعارف

آپ کی ولادت بہار کے ایک علمی خاندان میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد مدارس میں داخل ہو کر دینی علوم میں مہارت حاصل کی۔ مختلف مکاتبِ فکر کا سنجیدہ مطالعہ کرنے کے بعد آپ نے اہل سنت کے مسلک کو اختیار کیا۔ دورانِ تعلیم آپ کو حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ کی صحبت نصیب ہوئی، جہاں سے آپ نے فقہ و افتاء اور روحانی تربیت حاصل کی۔
فراغت کے بعد آپ نے مختلف مدارس، اداروں اور خانقاہوں میں تدریس، افتاء اور اصلاحِ معاشرہ کا کام انجام دیا۔ بالخصوص مناظرات کے ذریعہ آپ نے بڑے پیمانے پر عقائدِ اہل سنت کا دفاع کیا اور بے شمار افراد کو راہِ حق پر لانے کا ذریعہ بنے۔

کتابیں
مقالات
مناظرے
Books
Books
Books

تصانیف و علمی خدمات

حضرت کی علمی خدمات ہمہ جہت ہیں۔ فقہ، عقائد، علمِ کلام اور مناظرات کے میدان میں آپ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ ہر میدان میں متعدد محقق علما اور مفتیان تیار کیے۔  40سے زائد کتب و رسائل تصنیف کیے اور درجنوں علمی و فقہی  مقالات لکھے۔

مدارس و دار الافتا

آپ نے ہندوستان کے مختلف مدارس و دارالافتاء میں خدمات انجام دیں۔ خصوصاً: جامعہ نوریہ، شام پور (رائے گنج)  کا قیام آپ کا عظیم کارنامہ ہے۔   نیز ملک بھر میں متعدد  مدارس ، دارالافتاء اور دینی مراکز کے قیام و استحکام میں نمایا کردار ادا کیا۔

مناظرات:مختصر روداد

حضرت مفتی مطیع الرحمٰن صاحب کا نمایاں وصف فقہ و مناظرہ ہیں۔ آپ کی موجودگی اہل سنت کے لیے فتح اور مخالفین کے لیے شکست فاش سمجھی جاتی ہے۔ کئی مواقع پر مخالف مناظر آپ کے نام سے ہی مناظرہ سے گریزاں ہو جاتے ہیں۔   آپ نے تقریباً 20 کے قریب مناظرے بحیثیت مناظر کامیابی کے ساتھ انجام دیے، جب کہ دیگر کئی مناظروں میں شریک ہو کر اہل سنت کو فتح دلائی۔

  • 1975ء: صاحب گنج (پہلا مناظرہ)
  • کٹیہار، نیپال، فاربس گنج، رہتاس (1970s–80s)
  • 1980ء: مالدہ
  • 1988ء: پورنیہ
  • 1994ء: بالری پور (بنگال)
  • 1997ء: ناچی (انتظامیہ کی نگرانی میں بڑا مناظرہ)
  • 2005ء: ملک پور
  • 2008ء: اٹارسی
  • دیگر: جھارکھنڈ، آسام، اڑیسہ اور بنگال کے مختلف مقامات