مناظرے
مفتی مطیع الرحمن رضوی کے تمام مناظروں کی تفصیلات
تفصیل
خطابات
فقیہ النفس کے علمی بیانات اور نوری خطابات
تفصیل
تصنیفات
مفتی مطیع الرحمن کی مایہ ناز تصنیفات کا خزانہ
تفصیل

مناظرے

مفتی مطیع الرحمن رضوی تمام مناظروں کی تفصیلات

حطابات

فقیہ النفس کے علمی بیانات اور  نوری خطابات

تصنیفات

مفتی مطیع الرحمن کی مایہ ناز تصنیفات کا خزانہ

انٹر ویو مفتی مطیع الرحمن رضوی

مناظر اعظم ہندوستان، خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند، فقیہُ النفس، حضرت مفتی محمد مطیع الرحمٰن مضطر رضوی دام ظلہ سے ڈاکٹر سجاد عالم مصباحی پرسیڈینسی یونیورسٹی کلکتہ کی خصوصی ملاقات اور اس بابرکت ملاقات میں حضرت کی حیاتِ مبارکہ، علمی و فقہی خدمات اور بصیرت افروز افکار پر ایک جامع اور معلوماتی انٹرویو۔

ڈاکٹر محمد سجاد عالم رضوی مصباحی نے حضرت مفتی محمد مطیع الرحمٰن مضطر رضوی دام ظلہ کی عیادت کے موقع پر آپ سے خصوصی ملاقات کی۔ اس بابرکت نشست میں انہوں نے حضرت کی حیاتِ مبارکہ، علمی و فقہی خدمات اور بصیرت افروز افکار پر ایک جامع اور معلوماتی انٹرویو لیا۔

مختصر تعارف مفتی مطیع الرحمن رضوی

آپ کی ولادت بہار کے ایک علمی خاندان میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کرنے کے بعد مدارس میں داخل ہو کر دینی علوم میں مہارت حاصل کی۔ مختلف مکاتبِ فکر کا سنجیدہ مطالعہ کرنے کے بعد آپ نے اہل سنت کے مسلک کو اختیار کیا۔ دورانِ تعلیم آپ کو حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمۃ کی صحبت نصیب ہوئی، جہاں سے آپ نے فقہ و افتاء اور روحانی تربیت حاصل کی۔
فراغت کے بعد آپ نے مختلف مدارس، اداروں اور خانقاہوں میں تدریس، افتاء اور اصلاحِ معاشرہ کا کام انجام دیا۔ بالخصوص مناظرات کے ذریعہ آپ نے بڑے پیمانے پر عقائدِ اہل سنت کا دفاع کیا اور بے شمار افراد کو راہِ حق پر لانے کا ذریعہ بنے۔